حکومت کو آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کا حق نہیں، بلاول بھٹو زرداری

کراچی : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جانے والی حکومت کو آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کاحق نہیں یہ پری پول ریگنگ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، بلاول بھٹو نے کہا کہ موجودہ حکومت صرف 3یا مزید پڑھیں

وزیر دفاع نے افغانستان میں داعش کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے دیا –

بیجنگ: پاکستان کے وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ افغانستان میں داعش کی موجودگی خطے کے لیے عدم تحفظ کا باعث ہے، پاکستان نے اپنی سرزمین سے دہشت گردی ختم کردی ہے۔ وہ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کے اجلاس سے خطاب کرر ہے تھے، اجلاس میں مزید پڑھیں

خیبرپختونخواہ، آئمہ مساجد کے بعد اقلیتی پیشواؤں کو سرکاری وظیفہ دینے کا فیصلہ

پشاور:خیبر پختونخواہ حکومت نے آئمہ مساجد کی طرز پر اقلیتوں کے مذہبی پیشواؤں کو سرکاری خزانے سے ماہانہ وظیفہ ادا کرنے کی منظوری دے دی۔ نمائندہ اے آر وائی ظفر اقبال کے مطابق  حکومت نے صوبے بھر میں موجود گرجا گھروں، مندروں اور گردواروں اور کلاشی مذاہب سے تعلق رکھنے والے مذہبی پیشواؤں کو 10 مزید پڑھیں

کیپٹن (ر) صفدر کا چیف جسٹس کے دورہ بالا کوٹ کا خیر مقدم captain (r) safdar

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر نے چیف جسٹس کے دورہ بالا کوٹ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس کے جانے کا علم ہوتا تو میں خود وہاں پہنچ جاتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، کیپٹن (ر) صفدر مزید پڑھیں

چوہدری نثارکسی پارٹی میں نہیں جائینگے، وہ ن لیگ کا حصہ ہیں، رانا ثناءاللہ

لاہور : پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ چوہدری نثار ن لیگ کا ہی حصہ ہیں وہ کسی پارٹی میں نہیں جائیں گے، عمران خان کہیں سسٹم کی وکٹ ہی نہ گرا دیں۔ یہ بات انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، رانا ثناءاللہ نے کہا کہ عمران مزید پڑھیں

اپنے دور حکومت میں کسی سے غیر قانونی تعاون نہیں کیا، پرویز خٹک pervez khatak

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے استعمال کے بارے میں کبھی نہیں بتایا گیا، ہیلی کاپٹر کا کوئی ایس او پی نہیں تھا، مالم جبہ اراضی والی سوات نے گفٹ کی تھی جو محکمہ سیاحت کو وفاق سے ملی، اپنے دور حکومت میں کسی سے غیر قانونی مزید پڑھیں

لاہور میں جلسہ کرنا ہے تو عمران خان لاہور کے لوگ لائیں: عابد شیر علی –

لاہور: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ لاہور میں جلسہ کرنا ہے، تو عمران خان لاہور کے لوگ لائیں. ان خیالات کا اظہار انھوں نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ کہ لاہور نے پہلے بھی عمران خان کو رد مزید پڑھیں

اقتدار میں آکر امیر اور غریب کے لیے ایک ہی پالیسی رکھیں گے، عمران خان –

منڈی بہاؤالدین: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اب تک ساری پالیسیاں طاقت ور لوگوں کے لیے ہوتی تھیں، ہم اقتدار میں آکر سب کے لیے ایک ہی پالیسی رکھیں گے۔ یہ بات انھوں نے ملکوال میں پی ٹی آئی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے کہا کہ ہم مزید پڑھیں

اگرپی پی کے نظریے کا نام شرجیل میمن ہے، تو پھانسی چڑھ جاؤں گا: ندیم افضل چن

ملکوال: پی ٹی آئی میں‌ شامل ہونے والے سابق پی پی رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ اگرپی پی کے نظریے کا نام شرجیل میمن ہے، تو میں پھانسی چڑھ جاؤں گا. ان خیالات کا اظہار انھوں نے ملکوال میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا مزید پڑھیں

لاڈلے کی اوپر سے حکم لینے کی عادت بن چکی ہے ،نوازشریف

اسلام آباد : سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان پاکستان کی سیاست کوبدنام کررہاہے، لاہورکی عوام نےکل تیسری بار عمران خان کو مسترد کیا، لاڈلے کو اوپر سے حکم لینے کی عادت ہو چکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے باہر سابق وزیراعظم نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو مزید پڑھیں