حکومت اور عدلیہ کا ٹکراؤ خطرناک موڑ کی جانب بڑھ رہا ہے: خورشید شاہ –

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت اور عدلیہ کا ٹکراؤ خطرناک موڑ کی جانب بڑھ رہا ہے۔ عدالت بولنا شروع کرے گی تو دوسروں کو موقع ملے گا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ہر وقت مزید پڑھیں

اغوا شدہ بچیوں کو اگلی سماعت پر ہر صورت میں پیش کیا جائے: عدالت کا حکم –

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ہائیکورٹ میں 2 بچیوں کے اغوا سے متعلق کیس میں عدالت نے آئندہ سماعت تک بچیوں کو ہر صورت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پونے 2 سال سے لاپتہ بچیوں سمیعہ اور ادیبہ کی بازیابی کے لیے دائر درخواست مزید پڑھیں

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کراچی پہنچ گئے –

کراچی: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی پہنچ گئے۔ وزیر اعظم بجلی بحران پر توانائی کیبنٹ کمیٹی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم کی آمد کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ مزید پڑھیں

جج کی غلطی کا خمیازہ معاشرہ بھگتتا ہے: چیف جسٹس –

پشاور: چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ اکیلا نظام ٹھیک نہیں کر سکتا، جج کی غلطی کا خمیازہ معاشرہ بھگتتا ہے۔ حکومت کی ترجیح عدلیہ نہیں تو میں ذمہ دار نہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے جوڈیشل اکیڈمی میں تقریب سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں چیف مزید پڑھیں

پاکستان اور پولینڈ کے درمیان دفاعی تعاون پر مفاہمت کی یادداشت پر دستخط –

وارسا: پاکستان اور پولینڈ کے درمیان دفاعی تعاون پر مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ اس موقع پر وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا کہ معلومات کے تبادلوں سے دنیا بھر میں کئی حملے ناکام بنائے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خرم دستگیر پولینڈ کے 3 روزہ دورے پر ہیں۔ دورےمیں دفاعی تعاون پر مزید پڑھیں

کیوں نہ تفتیشی افسر کو جیل بھیج دیں، عدالت –

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ہائیکورٹ میں 2 بچیوں کے اغوا سے متعلق کیس میں پولیس کے شعبہ کرائم کے سربراہ کو طلب کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پونے 2 سال سے لاپتہ بچیوں کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے مزید پڑھیں

صاف پانی کمپنی اسکینڈل سے متعلق مزید انکشافات سامنے آگئے –

لاہور: صوبہ پنجاب کی صاف پانی کمپنی اسکینڈل سے متعلق مزید انکشافات سامنے آگئے۔ پلانٹس کا ٹھیکہ دینے میں 11 اہم شخصیات کے مبینہ طور پر ملوث ہونے کا معلوم ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ صاف پانی کمپنی اسکینڈل میں مزید بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا مزید پڑھیں

کالعدم تحریک طالبان کے 3 دہشت گردوں کی سزا کے خلاف اپیلیں خارج –

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے کالعدم تحریک طالبان کے 3 کارندوں کی سزا کے خلاف اپیلیں خارج کرتے ہوئے ان کی 14 سال قید کی سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ سنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق کالعدم تحریک طالبان کے 3 دہشت گردوں کی ٹرائل کورٹ سے دی جانے والی 14 سال قید کی مزید پڑھیں

اقرار کرتا ہوں ہم بہت پارسا نہیں ہیں: چوہدری شجاعت –

لاہور: مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ اقرار کرتا ہوں ہم بہت پارسا نہیں ہیں۔ اگر ہمارے کسی شخص نے کچھ کیا ہے تو عدالت میں پیش ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے صدر اور سابق عبوری وزیر اعظم چوہدری شجاعت نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید پڑھیں

سربراہ پاک بحریہ کی چینی بحریہ کے سربراہ سے ملاقات –

اسلام آباد: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے چین کا سرکاری دورہ کیا جہاں انہوں نے چین کی بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی چین کے سرکاری دورے پر ہیں۔ ترجمان کے مطابق نیول مزید پڑھیں