ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کی بچوں کے ساتھ کراچی میں اسٹریٹ کرکٹ daren ganga

کراچی: ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر اور انٹرنیشنل کمنٹیٹر ڈیرن گانگا نے شہر قائد کے ضلع غربی میں واقع گارڈن کے علاقے میں موجود عظیم پلازہ میں بچوں کے ساتھ گلی میں کرکٹ کھیلی اور خوب لطف اندوز ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے سابق بلےباز اور اپنی کمنٹری کی وجہ سے مشہور انٹرنیشنل کرکٹر نے دنیا کو پاکستان کا مثبت چہرہ دکھانے کے لیے کراچی کے مختلف علاقوں کا بغیر سیکیورٹی کے دورہ کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ڈیرن گانگا نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ بنا کسی سیکیورٹی اور خوف گلی کے بچوں کے ساتھ کرکٹ (اسٹریٹ کرکٹ) کھیل رہے ہیں۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے تحریر کیا کہ ’کراچی کے علاقے گارڈن میں واقع عظیم پلازہ میں اسٹریٹ کرکٹ کھیل کر بہت مزہ آیا، پاکستانی اچھی کرکٹ کھیلتے ہیں اور اُن کا جوش و جذبہ لاجواب ہے‘۔ ڈیرن گانگا نے اپنے ٹویٹ میں ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بارے میں بھی لکھا کہ دونوں ٹیمیں جلد مدمقابل ہوں گی۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل فائنل: اختتامی تقریب میں سیمی، فلیچر اور حسن علی جھوم اٹھے

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر نے پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں مائیکل سلاٹر، آلان ویکینس ، رمیز راجہ اور ڈینی مورسن کے ساتھ کمنٹری کے فرائض انجام دیے تھے بعد ازاں انہوں نے پہلے ایلی مینیٹر اور فائنل میں بھی شاندار کمنٹری کر کے شائقین کے جوش وجذبے کو بڑھایا تھا۔

خیال رہے کہ تین روز قبل کراچی میں واقع نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کا فائنل منعقد کیا گیا تھا جس میں دنیائے کرکٹ کے نامور کھلاڑیوں اپنی اپنی ٹیموں کے ساتھ ایکشن میں نظر آئے تھے۔ پشاوز زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو کراچی کی بریانی نے متاثر کیا تو اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان جے پی ڈومینی نے بھی سیمی کی طرح اردو میں کراچی والوں کا حال چال پوچھا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں