روس نے نیڈرلینڈ کے بھی دو سفیروں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کردیا

ماسکو: روس نے یورپی ممالک سے روسی سفارتکاروں کی بے دخلی کے جواب میں نیڈرلینڈ کے دو سفیروں کو روس چھوڑنے کا حکم دے دیا، تاہم روس نے فی الحال ڈچ قونصل خانے کو بند کرنے کا حکم نہیں دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سفارت کاروں کی بے دخلی پر روس کا یورپی ممالک کو ترکی بہ ترکی جواب، روس نے نیڈر لینڈ کے دو سفارتکاروں کی بے دخلی کے نوٹس سے نیڈرلینڈ کے سفیر کو طلب کرکے آگاہ کردیا۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ نیڈرلینڈ کے سفیر کو آج طلب کرکے نوٹس دے دیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ یہ اقدام روسی سفارتکاروں کی بے دخلی کا جواب ہے، روسی وزیر خارجہ نے ڈچ سفارتکاروں کو جلد ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔

چند روز قبل امریکا سمیت 23 یورپی ممالک نے برطانیہ میں رہائش پذیر سابق روسی جاسوس اور ان کی بیٹی پر اعصابی متاثر کرنے والے کیمیکل کے حملے کے ردعمل میں 100 سے زائد روسی سفارتکاروں کی بے دخلی کا حکم جاری کرتے ہوئے متعدد ممالک نےروسی قونصل خانے بھی بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس سے قبل برطانیہ نے بھی 23 جبکہ امریکا نے 60 روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے جواب میں روس نے بھی برطانیہ اور امریکا کے اتنے ہی سفارتکاروں کی بے دخلی کا حکم جاری کیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں