بھارتی اداکارہ سونم کپور کی شادی، تاریخ اور مقام کا اعلان کر دیا گیا: Sonam Kapoor

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور رواں سال مئی میں رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی جس کے لیے شادی کی تاریخ اور مقام کا اعلان کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ادکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کی شادی کے بعد اب بالی ووڈ انڈسٹری میں خبریں زیر گردش ہیں کہ سونم کپور معروف تاجر آنند آہوجا کے ساتھ رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے جارہی ہیں جس کے لیے شادی کی تاریخ اور مقام کا اعلان دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا میں گذشتہ کئی ہفتوں سے سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں، توقع یہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ اداکارہ اپنی شادی کی تقریب سوئٹزر لینڈ کے شہر جینیوا میں سجائیں گی، البتہ اب شادی کے حوالے سے حتمی تاریخ اور مقام کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

بھارتی سپر اسٹارز رنبیرکپوراورسونم کپور دس سال بعد دوبارہ اسکرین پر

مقامی میڈیا کے مطابق سونم کپور رواں سال 6 مئی کو رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی، شادی کی مرکزی تقریب بھارت کے شہر ممبئی میں 6 مئی اور 7 مئی کو سجے گی جس کے لیے بھرپور تیاریاں جاری ہیں، اور مداح بھی ادکارہ کی شادی پر بے حد خوش ہیں۔

خیال رہے کہ سونم کپور کا شمار بولی ووڈ کے مشہور سلیبریٹی کے طور پر ہوتا ہے اور وہ نجی زندگی سے متعلق پوچھے گئے سوالات کو بخوبی گھمانے کی بھی مہارت رکھتی ہے جو ان کی ایک الگ پہچان ہے۔

بھارتی اداکارہ سونم کپور نے اپنا شریک حیات چن لیا، جلد شادی متوقع

واضح رہے کہ انہوں نے ہمیشہ اپنے بوائے فرینڈ آنند سے متعلق بات کرنے سے گریز کیا ہے التبہ ان کا یہ رویہ کچھ عرسوں تک برقرار رہا تاہم آنند آہوجا کی جانب سے انسٹا گرام پر متعدد تصاویر شیئر کی گئیں جس کے بعد حقیقت لوگوں کے سامنے آگئ۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں