ان لوگوں نے کیا تبدیلی لانی ہےجن کی سوچ غلامانہ ہے‘ نوازشریف –

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا کہنا ہے کہ ملک سب کا ہے اور سب کے یکساں حقوق ہیں، احتجاج سب کا حق ہے آپ کسی کی زبان بند نہیں کرسکتے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ آئین، قانون اور ووٹ کو عزت دینے کی بات کرتا رہا، میں 22 کروڑعوام کے حق کی بات کرتا رہا۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ آپ کس طرح عوام کے حق کو مجروح کرسکتے ہیں، ملک سب کا ہے اور سب کے یکساں حقوق ہیں،احتجاج بنیادی حق ہے، مہذب معاشرے میں اسے روکنا جائز نہیں۔

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا کہنا تھا کہ ملک پہلے ہی انتشارکا شکار ہے اس کا حل نکالا جانا چاہیے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام اپنے لیڈر کو نہیں سن سکتے، ان لوگوں نے کیا تبدیلی لانی ہے جن کی سوچ غلامانہ ہے۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ رائے ونڈ روڈ کو چوڑا کرنے پرتوریفرنس دائر کردیا گیا، کیا موٹروے بنانے پر بھی ریفرنس دائر کرنا چاہیے؟۔

مسلم لیگ ن کے قائد کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں پاکستان کے لیے سب مل کرآگے چلیں، ہم سب کو درگزر کرکے آگے چلنے کی ضرورت ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک کے وسیع تر مفاد میں ہم نے بہت چیزیں درگزر کیں، دھرنا درگزرکیا، سمجھوتا نہیں کیا لیکن ملک کی بہتری کے لیے درگزر کیا۔

دوسری جانب نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ووٹ بینک مسلم لیگ ن کا ہے، جو پارٹی چھوڑ کرجا رہے ہیں ان کے ساتھ ووٹ بینک نہیں جا رہا۔

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام اپنی مرضی کی بات نہیں کرسکتے، کیاعوام کو اندھا اور بہرا کر دیا جائے۔

نوازشریف اور مریم نواز کی عدلیہ مخالف تقاریر نشر کرنے پرعبوری پابندی عائد

خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے نواز شریف ، مریم نواز سمیت سولہ ن لیگی رہنماوں کی عدلیہ مخالف تقاریر کی نشریات پر 15 دن کے لیے عبوری پابندی عائد کی تھی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Source by [author_name]

اپنا تبصرہ بھیجیں