اسلام آباد ہائی کورٹ آج فیصلہ سنائے گی –

اسلام آباد: کمسن ملازمہ طیبہ پر تشدد کے کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے 27 مارچ کو دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامرفاروق آج کمسن گھریلو ملازمہ طیبہ پرتشدد کے کیس کا فیصلہ آج سنائیں گے۔ عدالت نے ملزم خرم علی خان اور ان کی اہلیہ ماہین ظفرکو بھی طلب کررکھا ہے۔

طیبہ تشدد کیس میں مجموعی طور پر19 گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے ہیں جن میں طیبہ کے والدین بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ کمسن ملازمہ طیبہ پر تشدد کا واقعہ 27 دسمبر کو سامنے آیا تھا اور پولیس نے 29 دسمبرکو سابق ایڈیشنل سیشن جج راجا خرم کے گھر سے طیبہ کو تحویل میں لیا تھا۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے گھریلو ملازمہ پر تشدد کا نوٹس لے لیا

بعدازاں 3 جنوری 2017 کو طیبہ کے والدین نے راجا خرم اور ان کی اہلیہ کو معاف کردیا تھا اور راضی نامہ سامنے آنے پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے معاملے کا ازخود نوٹس لیا تھا۔

طیبہ تشدد کیس، ایڈیشنل سیشن جج کو کام سے روک دیا گیا

سپریم کورٹ کے حکم پر 12 جنوری کو راجا خرم کو بطور جج کام کرنے سے روک دیا گیا تھا اور اس کے بعد چیف جسٹس نے مقدمے کا ٹرائل اسلام آباد ہائی کورٹ کو بھجوایا تھا جہاں 16 مئی 2017 کو ملزمان پرفرد جرم عائد کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ ماہ 27 مارچ کو دلائل مکمل ہونے کے بعد طیبہ تشدد کیس میں ملوث راجا خرم اور ان کی اہلیہ کے خلاف فیصلہ محفوظ کیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Source by [author_name]

اپنا تبصرہ بھیجیں