اداروں کے خلاف ن لیگ کا بیانیہ عوام نے مسترد کر دیا: باہر اعوان babar awan

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے آج سرگودھا میں خالی کرسیوں سے خطاب کیا.

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی تقریر پر تحریک انصاف کا ردعمل دیتے ہوئے بابر اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے سرگودھا میں خالی کرسیوں سے خطاب کے دوران فقط زہر اگلا.

اداروں کے خلاف ن لیگ کا بیانیہ عوام نے مسترد کر دیا، سینیٹ الیکشن کے نتائج کے بعد سے ن لیگ جس بے چینی کا شکار ہے، وہ قابل فہم ہے

بابر اعوان

ان کا کہنا تھا کہ اداروں کے خلاف ن لیگ کا بیانیہ عوام نے مسترد کر دیا، سینیٹ الیکشن کے نتائج کے بعد سے ن لیگ جس بے چینی کا شکار ہے، وہ قابل فہم ہے.

باہر اعوان نے مزید کہا کہ آرٹیکل 50 کے مطابق سینیٹ پارلیمنٹ کا سب سے اہم ایوان ہے، سینیٹ میں فیڈریشن کے یونٹس کو مساوی نمائندگی حاصل ہے، شاہد خاقان بہادر ہیں، تو ذرا مودی کے خلاف زبان کھول کر دکھائیں.

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ سرگودھا کےعوام نے فیڈریشن کے خلاف بولنے پرنا اہل لیگ کو مسترد کردیا، الیکشن کمیشن چیئرمین سینیٹ سے متعلق وزیراعظم کے بیان کانوٹس لے.

یاد رہے کہ آج وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے سرگودھا میں‌ خطاب کرتے ہوئے کہا تھا چیئرمین سینیٹ کے خلاف بیان دیا، جو پیسے دے کر چیئرمین سینیٹ بنے وہ پاکستان کی نمائندگی نہیں کرسکتا اور جو سیٹیں پیسے دے کر خریدی گئی ہوں عوام ان کو قبول نہیں کرتے، ہمیں برائی اور پیسے کی سیاست کو ختم کرنا ہے، ن لیگ واحد جماعت ہے جس نے سینیٹ الیکشن کیلئے ایک پیسہ خرچ نہیں کیا۔


احتساب عدالت سے ہمیں کسی انصاف کی توقع نہیں، وزیراعظم خاقان عباسی


 خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Source by [author_name]

اپنا تبصرہ بھیجیں